اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت داخلہ پاکستان نے نادرا میں جعلی شناختی کارڈ بنانے اور ایجنٹس کیخلاف بڑا کریک ڈائون شروع کرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔وزارت داخلہ پاکستان نے جعلسازوں کیخلاف بڑا کریک ڈائون شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔فیصلے کے مطابق نادرا میں جعلی شناختی کارڈ بنانے والے ایجنٹس اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر تمام زونل افسران کو نادرا حکام کے ساتھ فوری رابطے اور مشترکہ کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کی جانب سے جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنیکی کوششو ں پر حساس ادارے بھی متحرک ہو گئے ہیں۔




