وزارت صنعت ‘چینی سرمایہ کار وں کے اشتراک سے تقریب

اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت صنعت و پیداوار اور چینی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے ایک خصوصی تقریب چیلنج سپیشل اکنامک زون میں منعقد کی گئی، جہاں صنعتی تعاون اور نئی سرمایہ کاری سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی۔ تقر یب میں بتایا گیا کہ چیلنج سپیشل اکنامک زون 200 ملین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری سے قائم کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا کہ چیلنج ٹیکسٹائل گروپ کی پاکستان میں پہلے سے فیکٹریاں موجود ہیں جبکہ آئندہ سال تک مزید دو نئی فیکٹریاں کام شروع کر دیں گی۔انہوں نے کہا کہ نئی فیکٹریوں میں اگلے برس سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار شروع ہو جائے گی، جس سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔صوبائی وزیر کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں8ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا جائیگا، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید10ہزار افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ تقر یب کے دوران آئی بی اے گروپ اور وزارت صنعت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، جسے صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں