کمالیہ(نامہ نگار)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے سینئر قانون دان و سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے اور ان کے صاحبزاد ے اسفندیار رمدے نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی اور قانونی صورتحال پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں نظامِ قانون کو مزید مثر، مضبوط اور عوام دوست بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ قانون کی بالادستی اور انصاف کی بروقت فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ملاقات میں قانونی اصلاحات، عدالتی نظام کی بہتری اور ریاستی اداروں کے استحکام سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ سینئر قانون دان مصطفی رمدے نے قانونی نظام کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کرتے ہوئے اس میں بہتری کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پائیدار جمہوریت اور معاشرتی استحکام کے لیے ایک مضبوط اور فعال قانونی ڈھانچہ ناگزیر ہے ۔




