ممبئی (شوبز نیوز) بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی قبیح ترین حرکت پر بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کا زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔ مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر وزیراعلی بہار پر سخت تنقید کی جارہی ہے مگر اب تک انھوں نے اپنے اس عمل پر کسی بھی قسم کی شرمندگی کا اظہار نہیں کیا، اب بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام انھیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ویڈیو پیغام میں راکھی نے وزیراعلی کی عقل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مسلمان خواتین کو نقاب پہننا پڑتا ہے۔




