فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام سکلڈ پنجاب انیشیٹو کے تحت دیہی خواتین کو با اختیار بنانے کے پلان کے تحت”میں ڈیجیٹل”سلوگن کے تحت فیصل آباد میں بھی دیہات کی رہائشی پوسٹ گریجوایٹ و گریجیوایٹ بچیوں کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور انٹر نیٹ ڈیوائسز کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا-پروگرام کے تحت بچیوں کو آن لائن ارننگ کیلئے 6ماہ تک آن لائن تربیت فراہم کی جائیگی جس کے لئے 30 ہزار ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کیا گیاہے جبکہ ایک ہزار بچیوں کو ڈیسک ٹاپس تقسیم کیئے جائینگے-صوبائی وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر نے تقریب میں 26بچیوں میں ڈیسک ٹاپس اور انٹرنیٹ ڈیوائسز تقسیم کرکے فیصل آباد میں پروگرام کا افتتاح کیا۔ چیئرپرسن وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے اسکل ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ،ارفع کریم کے والدین کرنل (ر) امجد و مسز امجد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے تقریب میں ارفع کریم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہیں-پنجاب سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام دیہی خواتین کیلئے گیم چینجز پروگرام ہے اس سے تعلیم یافتہ بیٹیوں کو گھر بیٹھے آن لائن ذریعہ معاش کا سنہری موقع ملے گا-انہوں نے کہاکہ دن رات کی محنت سے پاکستان نے اب ترقی کا سفر شروع کردیا-صوبائی وزیر صحت و آبادی کا اس موقع پر مزید کہنا تھاکہ بھارت کی گزشتہ دنوں بزدلانہ حرکت پر پاک فوج کے بھرپور جواب اور قوم کے جذبہ سے پوری دنیا کو تسلیم کرنا پڑا کہ پاکستانی بحیثیت قوم دنیا میں کسی سے کم نہیں-انہوں نے کہاکہ مسلح افواج اور حکومت پاکستان نے قوم کو ایک نئی امید دلادی ہے-قوم کی بیٹیوں میں ٹیلنٹک کی کمی نہیں ہے-بیٹیاں اب ملک کی معاشی جنگ جیت کر دکھائیں اور مریم نواز شریف کا خواب پورا کریں-انہوں نے مزید کہا کہ والدین بچیوں کو باعزت طریقہ سے روزگار کے موقع فراہم کرنے کیلئے بھرپور سپورٹ کریں-باتوں سے وومن امپاورمنٹ نہیں آئیگی بلکہ بیٹیوں میں خود اعتمادی سے آئیگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب قوم کی بیٹیوں کو بڑھتا،پھولتا،کھیلتا دیکھنا چاہتی ہیں۔ چیئرپرسن وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے اسکل ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ کا اس موقع پر کہنا تھاکہ جون تک 1ہزار بچیوں کو i3 13th جنریشن ڈیسک ٹاپس دیئے جائینگے-تقریب میں اے ڈی سی جی کیپٹن(ر) طیب سمیع ،سی ای او ہیلتھ،مرزا اکبر حسین ہیڈ آف مارکیٹنگ،سلمان فیاض مینجر مارکیٹنگ،عارفین بیگ ایسوسی ایٹ مارکیٹنگ ردا غفار اسپیشلسٹ مارکیٹنگ نے بھی تقریب میں شرکت کی-دریں اثنا صوبائی وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک چک 189رسول پور کا دورہ کرکے طبی سہولیات کی فراہمی ،ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کیں انہوں نے مریضوں سے سروس ڈیلیوری,ڈاکٹرز و ادویات کی دستیابی بارے استفسار کیا-خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل کا بھی اچانک دورہ کیا اور اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا-قیدیوں سے ملے اور انکو فراہم کرنے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا-اے ڈی سی جی کیپٹن(ر)طیب سمیع،سی ای او ہیلتھ بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے-




