فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااورپی پی112سے امیدوار بیرسٹر عمر اسرارمنے خان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو کے چیئرمین عمر فاروق خان نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار سے ان کے آفس میں خصوصی ملاقات کی انہوں نے سیاسی امور پر تبادلہ خیال اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجا ب اپنے والدپارٹی قائد میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق صوبے کی ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر اقدامات کررہی ہیں جن سے عوام مطمئن بھی ہیں۔ بیرسٹرعمراسرار منے خان نے کہا کہ وہ اپنے والد اسرار احمد منے خان کی تقلیدمیں حلقہ پی پی 112میں تعمیروترقی اور عوامی خدمت کررہے ہیں۔




