وزیر داخلہ سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے۔وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں وزیر داخلہ کے دورہ سعودی عرب کو خاص اہمیت حاصل ہے۔محسن نقوی اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبد العزیز بن سعود سے اہم ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک سعودی مشترکہ سکیورٹی تعاون، سکیورٹی امور کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔دونوں وزرائے داخلہ میں ایران امریکا مذاکراتی معاہدے سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں