وزیر پٹرولیم کی زیر صدارت فیول ریلیف سکیم کا اجلاس

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرِ صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اور وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ایندھن کی مسلسل دستیابی اور ممکنہ رکاوٹوں سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشنز کے مکمل تعاون پر وفاقی وزیر کی جانب سے اظہار تشکرکیاگیا،اس موقع پر انہوں نے ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیشگی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ امن و امان کی صورتحال یا سڑکوں کی بندش کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر نہ ہونے دی جائے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہاکہ متعلقہ ادارے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور سپلائی کے لیے پیشگی انتظامات یقینی بنائیں۔ایڈیشنل سیکریٹری ریلوے نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان ریلوے سڑکوں کی بندش کی صورت میں ڈیزل کی ترسیل کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹرین بوگیاں دستیاب کرے گا ۔خصوصا خیبرپختونخوا میں سپلائی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ پی ایس او کو ڈپووں پر وافر مقدار میں ایندھن کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے پیشگی انتظامات کی ہدایت کی گئی ،پی ایس اوکے مطابق ممکنہ تعطل کے پیش نظر اہم ڈپووں پر اضافی پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ پہلے ہی کرلیا گیاہے۔پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل دستیابی کے لیے اوگرا کا خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیاگیاہے، وفاقی وزیرپیٹرولیم نے کہاکہ اٹک ریفائنری کو خام تیل کی مسلسل فراہمی اور تیار مصنوعات کی ترسیل یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں