وفاقی دارلحکومت سمیت47اضلاع کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد10لاکھ سے زائد

اسلام آباد (بیورو چیف) وفاقی دارالحکومت سمیت47اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہے جبکہ لاہور میں ملک بھر میں سب سے زیادہ 74لاکھ 14ہزار 704ووٹران رجسٹرڈ ہیں،صوبہ بلوچستان میں کوئی ایک شہر بھی ووٹر زفہرست میں 10لاکھ تک نہیں پہنچ سکا۔ الیکشن کمیشن سے دستیاب تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 12لاکھ 52ہزار287،کے پی میں6اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے،ان میں ضلع پشاور میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ 22لاکھ 51ہزار 292 ہے ، مردان 16لاکھ 38 ہزار 421،سوات 15 لاکھ 96ہزار625،صوابی 11لاکھ 85ہزار 246، مہانسرہ 11لاکھ 78ہزار402،چارسدہ 11لاکھ 33ہزار69، پنجاب میں 31اضلاع میں ووٹرز کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ان اضلاع میں لاہور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 74 لاکھ 14 ہزار 704ہے جو ملک بھر اور صوبے میں بھی سب سے زیادہ ہے،فیصل آباد 55لاکھ 76ہزار 780، راولپنڈی 35لاکھ 10ہزار 284،رحیم یار خان 32لاکھ 37ہزار119،ملتان 32لاکھ 75 ہزار 737،گوجرانوالہ 29لاکھ 49ہزار 518 ، سیالکو ٹ 29لاکھ 54ہزار 753،سرگودھا 27 لاکھ 79 ہزار253،بہاولپور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 24لاکھ 47ہزار959،قصور 23لاکھ 77 ہزار 952،شیخوپورہ 22لاکھ 36ہزار 492 ، گجرات 22لاکھ 84ہزار 792،اوکاڑہ 21لاکھ 87 ہزار 686،وہاڑی 20لاکھ 47ہزار 969، بہاولنگر میں کل تعداد 20لاکھ 28ہزار 177 شامل ہیں۔،خانیوال 20 لاکھ 50 ہزار 705،مظفرگڑھ 18 لاکھ 88 ہزار 783،ساہیوال 18 لاکھ 53 ہزار 517،ناروال 13 لاکھ9 ہزار 472،جھنگ 18 لاکھ 21 ہزار92،ٹوبہ ٹیک سنگھ 16 لاکھ 48 ہزار 49،اٹک 14 لاکھ 8 ہزار 896،پاک پتن 12 لاکھ 75 ہزار 34،راجن پور 12 لاکھ 7 ہزار 57،لیہ 12 لاکھ 15 ہزار 46،منڈی بہائوالدین 12 لاکھ 80 ہزار 531،لودھراں 11 لاکھ 96 ہزار 27،میانوالی 11 لاکھ 30 ہزار 103،بھکر 11 لاکھ 9 ہزار 630،جہلم 10 لاکھ 93 ہزار 337،اسی طرح صوبہ سندھ میں 9 اضلاع میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ان میں کراچی سنٹرل 22 لاکھ64 ہزار 586،کراچی ایسٹ 17 لاکھ 98 ہزار 907،کورنگی کراچی 16 لاکھ 31 ہزار 902،خیرپور 14 لاکھ 49 ہزار 140،کراچی سائوتھ 13 لاکھ 10 ہزار 439،سانگڑھ 12 لاکھ 92 ہزار 36،حیدرآباد 12 لاکھ 83 ہزار 338،کراچی ویسٹ 10 لاکھ 18 ہزار 797،نوشہرو فیروز 10 لاکھ 2 ہزار 813 شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں