گوجرہ (نامہ نگار)تاجر برادری گوجرہ کی جدوجہد رنگ لے آئی، تہہ بازاری دکانوںکی نیلامی موخر کر دی گئی ،مرکزی انجمن تاجران اور انجمن تہہ بازاری گوجرہ کے تمام دکانداران نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک، ایم پی اے چوہدری امجدعلی جاوید کاشکریہ اداکرتے ہو ئے کہاکہ ان کی ہمدردانہ کاوش اور تعاون سے گوجرہ میں ہونیوالی نیلامی موخر کر دی گئی ہے۔جس سے ہزاروں دکانداروں کا روزگار وابستہ ہے جس سے دکانداران نے سکھ کاسانس لیاہے ۔ جوکہ تاجر برادری کی دن رات کی محنت اور اتحاد کا نتیجہ ہے۔ مرکزی انجمن تاجران گوجرہ کے صدر چوہدری منصور احمد بھنگو، حاجی محمد ریاض،محمد ریاض چوہدری،شیخ محمد افضل، میاں عثمان زاہد،محمد عباس،بلال چیمہ،ملک حبیب اسد سمیت پوری ٹیم کی محنت،باہمی تعاون سے کامیابی حاصل ہو ئی ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔




