فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں بجٹ تجاویز کے سلسلے میں ہول سیل کلاتھ سیکٹر کا اجلاس قائمقام صدر FCSTI شیخ جبران طارق کی صدارت میں ہوا’ اجلاس میں FCSTI کے نائب صدر میاں محمد دین’ ہول سیل کلاتھ سیکٹر کے صدر شیخ محمد فیصل ‘گرے کلاتھ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ یوسف موتی’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ افغان چوک ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی کے علاوہ کپڑے کے کاروبار سے منسلک ہول سیل کلاتھ سیکٹر ایسوسی ایشن کے ممبران شیخ طارق’ امتیاز فہیم’ آصف محمود’ عبدالرحمن مانی’شیخ عدیل’ نعیم ملک’زین حامد’ شیخ ماجدشیخ فیضان طارق’ شیخ نعمان طارق’ حافظ رضوان’ شیخ نوید ریاض.’ محمد حفیظ’ تنویر احمد جٹ’ سید فیاض احمد شاہ’فرحان نوید کے علاوہ دیگر تاجر رہنمائوں نے شرکت کی’ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آنے والے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تاجروں کی تجاویز کو اہمیت دی جائے اور تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے’ ہول سیل کلاتھ سیکٹر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد فیصل نے مطالبہ کیا کہ آنے والے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس متعارف کروایا جائے اور بے جا ٹیکسز ختم کئے جائیں’ اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات’ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی لائی جائے تاکہ لوگوں کی قوت خریدمیں اضافہ ہو سکے’ اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ سمارٹ لاک ڈائون فوری ختم کیا جائے تاکہ تاجر بلاخوف و خطر اپنا کاروبار کر سکیں’ انہوں نے حکومت سے کہا کہ چونکہ گرمی کا موسم ہے اور لوگ شام کو خریداری کیلئے نکلتے ہیں اس لئے سمارٹ لاک ڈائون ختم کر کے تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے’ شرکاء اجلاس نے حکومت سے مطالبہ کیا کی آئی پی پیز سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے بجٹ میں تجاویز رکھی جائیں’ فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر شیخ جبران طارق اور نائب صدر میاں محمد دین نے ہول سیل کلاتھ سیکٹر کے وفد کی تجاویز سنی اور انہیں یقین دلایا کہ ہم آپ کی یہ جائز تجاویز حکومتی ایوانوں تک نہ صرف پہنچائیں گے بلکہ ان پر عمل درآمد بھی کروائیں گے’ انہوں نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ آنے والا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے’ حکومت بے بس ہے مگر پھر بھی ہماری کوشش ہو گی کی چھوٹے تاجروں کو اس بجٹ سے ریلیف لے کر دیا جائے تاکہ وہ بھی سکھ چین سے اپنا کاروبار کر سکیں۔




