وفاقی پولیس کے 40افسران کی خدمات NCCIAکے سپرد

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی پولیس کے 40افسران کی خدمات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کے سپرد کر دی گئیں۔پولیس اہلکاروں کی تعیناتیاں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کے لیے کی گئی ہیں، جن میں 6 انسپکٹر، 16سب انسپکٹر اور 3لیڈی سب انسپکٹر شامل ہیں۔اسکے علاوہ 1اے ایس آئی، 2ہیڈ کانسٹیبل، 10کانسٹیبل اور 2 لیڈی کانسٹیبل بھی نفری کا حصہ ہیں۔اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے وفاقی پولیس سے اہلکاروں کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں