ون ونڈو سکیم کے اجراء کی حکمت عملی پر عمل کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، صدر ینگ ٹریڈر ملک سہیل نیاز طور اور سینئررہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ ،حاجی شمشاد علی ، مرزا مظہر صدیق بیگ ، مرزا اشرف مغل ، چوہدری اعجاز، ، ثمریزسومی ، چوہدر ی ارشدگجر ، چوہدری اشرف گجر،میاں اشر ف مٹھو، مرزا محمداکرم ،رائوہاشم علی، مقصود بٹ ، حاجی منظور قادر، محمود حسین رحمانی، حاجی ملک ارشد، رانا طیب خاں،غلام نبی بٹ ،شوکت اللہ،چوہدری محمد اکرم ، شاہد ندیم چوہدری ، لطیف سیال، شیخ ریاض، حاجی خالدمحمودصدیقی ،عمران علی خاں،چوہدری عبدالرحمن اوردیگرنے حکومت پر زوردیاہے کہ نئے سال2026 کا آغاز ملکی معیشت سدھارنے کیلئے قیمتی زر مبادلہ کمانے اور لوگوں کو روز گار فراہم کرنیوالے تاجروں،ایکسپورٹروں،صنعتکاروںاور دیگر کاروباری لوگوں کی صنعتی و تجارتی سرگر میوںکو آسان بنانے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تقریباََ 72 محکموںمیں ون ونڈو سکیم کے اجراکی حکمت عملی پر عمل کیا جائے تاکہ بزنس کمیونٹی کی آسانی اوراور معا شی استحکام کیلئے انکو درپیش مسائل و مشکلات کے ازالہ کیلئے شٹل کاک بنے بغیر انہیں تمام تر بنیادی سہولیا ت ایک ہی چھت تلے میسر آسکیں اور ایکسپورٹرز،صنعتکار اور دیگر کاروباری لوگ کم وقت میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے اس سکیم سے بھر پور استفادہ کرسکیں خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدناورسینئررہنمائوں نے کہا کہ حکومت کو معاشی سر گرمیوں کیساتھ ساتھ ملک میں صنعتی سرگرمیوںکے فروغ اور صنعتکاروں کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے موثر اقدام اٹھانے ہونگے تاکہ پاکستان کو اسوقت جس معاشی بحران کا سامنا ہیاسکا خاتمہ ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں