فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل قیصر نذیر ساہی ایڈووکیٹ نے ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری امتیاز احمد لونا ایڈووکیٹ کے بیٹے کوہراساں کرنے اور اغواء کرنے کے معاملات پر کی جانیوالی وکلاء کی ہڑتال کو ختم کروا دیا اور کہا کہ اس مسئلہ کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا اور اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل قیصر نذیر ساہی ایڈووکیٹ کی درخواست پر وکلاء نے ہڑتال ختم کر دی۔




