ویرات کوہلی کا وائٹ بال کپتانی دور مایوس کن رہا

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے وائٹ بال کپتانی دور میں بھارتی ٹیم کو زیادہ آئی سی سی ٹرافیز جیتنی چاہئیں تھیں، مگر ایسا نہیں ہو سکا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ہربھجن سنگھ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے جیو ہاٹ اسٹار کے پروگرام رائز آف چیمپئنز میں کرکٹ پر بات کی۔ہر بجھن سنگھ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی کے پاس مضبوط اور تجربہ کار ٹیم تھی، اس کے باوجود ویرات کی قیادت میں ٹیم کو بڑے ٹورنامنٹس میں کامیابی نہیں مل سکی۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ویرات کوہلی ٹیسٹ فارمیٹ کا شاندار کپتان تھا لیکن وائٹ بال میں نتائج توقعات کے مطابق نہیں آئے۔ ویرات کے دور میں بھارت 2017ء چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے 180 رنز سے ہارا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں