ممبئی(سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویرات کوہلی کی گرانڈ میں ٹریننگ کے بعد خاص مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق کرکٹ لیگز کا سیزن اپنے عروج پر ہے، ایک طرف آئی پی ایل تو دوسری جانب پی ایس ایل بیک وقت جاری ہیں۔ایسی صورتحال میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کے ایک مداح جو جسمانی طور پر معذور تھے اور کوہلی سے ملاقات کے منتظر تھے، ان کی خواہش پوری ہوگئی۔ویرات کوہلی ٹریننگ ختم ہونے کے بعد خود چل کر ان کے پاس آئے اور نہ صرف ان سے ملاقات کی بلکہ ان کے ساتھ سیلفی بھی لی اور انہیں آٹو گراف بھی دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ ان کی پہلی ملاقات نہیں تھی، 2022 میں موہالی میں سری لنکا کے خلاف اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ کے موقع پر، ویرات کوہلی نے دھرم ویر کو اپنی جرسی کا تحفہ بھی دیا تھا۔




