ویزا کے نام پر رقم ہتھیانے والا گرفتار

راولپنڈی(بیورو چیف)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے ترک کے ورک ویزا کے نام پر 5لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم تیمور خان پر شہری کو ترکی کا ورک ویزا دلوانے کے بہانے 5لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ہے، انکوائری نمبر مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 271/2026درج کی گئی، کیس میں ملوث دیگر ایجنٹس کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے اور شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر ہونے والے فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں