جمیکا (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 3جولائی سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز، گریناڈا میں شروع ہوگا۔مہمان آسٹریلوی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے کینسنگٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو159رنز سے شکست دی تھی۔آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا چکا ہے جو آسٹریلیا نے جیت لیا تھا۔




