راولپنڈی(سپورٹس نیوز)آئرلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ویمنز کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے۔کیمپ کے اٹھارہویں روز خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے چار گھنٹے طویل بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں۔ ویمنز اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا جس کے بعد قومی ویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ روانہ ہوگی۔




