ویٹرنری خدمات کو مزید موثر اور فعال بنایا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹا ک ڈاکٹر حیدر علی خان نے عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے میں جنڈانوالہ دھنولہ میں قائم عارضی سیل پوائنٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیل پوائنٹ پر فراہم کی جانے والی ویٹرنری سہولیات، انتظامی امور اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہو ں نے سٹاف کی حاضری، چیچڑ مار سپرے سرگرمیوں، ادویات کی دستیابی،جانوروں کے ویٹرنری معائنے، صفائی ستھرائی کے انتظامات، پانی و چارے کی فراہمی اور جانوروں کی صحت و حفاظت کے لئے جاری اقدامات کا معائنہ کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بیوپاریوں سے ملاقات بھی کی اور انہیں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے مختلف شیڈز میں موجود جانوروں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ جانوروں کی بہترین نگہداشت، بیماریوں سے بچائو، بروقت ویٹرنری سہولیات اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عیدالاضحی کے دوران مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر آنے والے شہریوں، تاجروں اور لائیوسٹاک فارمرز کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویٹرنری خدمات کو مزید موثر اور فعال بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں