جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ میں ویپ کی فروخت میں ملوث دکانداروں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے،عوامی سماجی حلقوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پنجا ب حکومت کی جانب سے ویپ پینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ویپ پوڈ پیتے ہوئے پکڑے جانے پر 5سال قید اور چھ ماہ کی قید کے فیصلے پر شہریوں نے عوامی سطح پر پنجاب حکومت کے اقدام کو سراہا ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ویپ کا استعمال نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بن رہا ہے 15 سال سے لیکر ہر عمر کے افراد مرد/خواتین اسکی عادی بن رہی ہے لہذا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو پنجاب حکومت کے احکاماتِ پر فوری عمل درآمد کرنا چاہیے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں مختلف مقامات پر چند دکاندار مبینہ طور پر ویپ فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں جہاں سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مبینہ طور پر بلا خوف و خطر ویپ کا سامان خرید رہے ہیں چند دکانداروں کی جانب سے ویپ کی بلاخوف و خطر فروخت کا یہ اقدام نوجوان نسل کی زندگیوں کو برباد کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ شہریوں نے حکومت پنجاب و دیگر ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ویپ پینے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیوں کیساتھ ساتھ ویپ کے سامان کی فروخت میں ملوث دکانداروں کیخلاف بھی وسیع پیمانے پر بلا تفریق کریک ڈائون کیا جائے اور ویپ کی فروخت کے مرتکب پائے جانے والے دکانداروں کیخلاف نہ صرف مقدمات کا بھی اندراج کیا جائے بلکہ بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ انکی دکانیں بھی سیل کی جائیں تاکہ حقیقی معنوں میں ویپ کے پینے کی پابندی کے احکاماتِ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔




