ویپ پوڈ کا سرعام استعمال،نوجوان نسل کی زندگیاں تباہ

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ میں قائم پان شاپس جنرل سٹورز اور بڑے شاپنگ مارٹ میں (ویپ پوڈ)کی مبینہ طور پر دھڑلے سے فروخت جاری، نوجوان نسل بطور فیشن (ویپ) کا استعمال کرکے اپنی زندگیاں تباہ و برباد کرنے لگی، عوامی سماجی حلقوں کا ارباب اختیار سے ویپ کی فروخت میں عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف پنجاب حکومت کی جانب سے(ویپ پوڈ) کے استعمال پر سزا اور جرمانوں کے احکاماتِ جاری ہونے پر عوام الناس نے اطمینان کا اظہار کیا ہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں کی مبینہ چشم پوشی کے باعث(ویپ پوڈ) کی جگہ جگہ دھڑلے سے فروخت کے انکشاف پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گلی محلوں اور مارکیٹوں میں قائم بیشتر پان شاپس،جنرل سٹورز اور بڑے شاپنگ مارٹ پر مبینہ طور پر(ویپ پوڈ)کی فروخت جاری ہے مخصوص مقامات پر(ویپ پوڈ)کی دھڑلے سے جاری فروخت پر عوامی سماجی حلقوں نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک (ویپ پوڈ)کے سامان فروخت میں ملوث عناصر کا کہڑا احتساب نہیں کیا جائے گا تب تک(ویپ پوڈ)کے استعمال پر پابندی کے احکاماتِ پر عملدرآمد ایک سہانا خواب بن جائے گا اور نوجوان نسل گمراہی کے راستے پر گامزن رہے گی۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او،سی پی او فیصل آباد، ایس پی ٹائون سمیت دیگر ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ(ویپ پوڈ)کے سامان کی فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حقیقی معنوں میں نوجوان نسل کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں