ٹرائی سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا۔ جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر

لاہور(سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جوز بٹلر کی نومبر میں آسٹریلیا کے دورے میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔جوز بٹلر سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انہوں نے کچھ دیر کے لیے بیٹنگ دوبارہ شروع کی تاہم بعد میں مزید کھیلنے سے قاصر رہے۔انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ ان کی انجری کی شدت کا جائزہ لے رہی ہے۔بٹلر کی غیر موجودگی میں جارڈن کاکس کو وکٹ کیپنگ کے ساتھ مڈل آرڈر میں مستقل موقع ملنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں