ہرارے (سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابل کے بعد ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ زمبابوے کے شہر ہرارے میں سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اہتمام کیا گیا جہاں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریفا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ نیوزی لینڈ نے فائنل میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ میں 5وکٹ پر 180رنز اسکور کیے، رچن رویندرا اور ڈیون کونوے نے 47، 47رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 6وکٹ پر 177رنز بناسکی۔




