ٹرانسفارمرز کی قلت ‘خراب ہونے کی شرح میں اضافہ

لاہور (بیوروچیف) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی قلت اور خراب ہونے کی شرح میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے باعث بجلی کے نظام پر دبا بڑھنے اور مختلف علاقوں میں طویل بندش کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خاص طور پر 200 کے وی اے ٹرانسفارمرز کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے جبکہ جلنے اور خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی شرح میں بھی ریکارڈ اضافہ رپورٹ کیا گیا ہیو اس صورتحال کے باعث کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بنتی جا رہی ہے، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں