ٹرمپ کی برطانیہ کو دھمکی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو بھاری ٹیرف کی دھمکی دے دی۔برطانوی اخباردی ٹیلیگراف کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا برطانیہ نے گوگل،میٹا اور ایپل کو نشانہ بنانا بند نہ کیا تو جوابی کارروائی کریں گے۔صدرٹرمپ نے کہا ہمیں وہ کمپنیاں پسند ہوں یا نہ ہوں،وہ امریکی کمپنیاں ہیں،امریکی کمپنیوں کو کوئی نشانہ بنائے یہ ہرگز مجھے پسند نہیں۔ خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف آسٹریلیا کی طرز پر قانون سازی کا عندیہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں