واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ بندی تجاویز پر ایران کا جواب جلد ملنے کی توقع ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے ہماری تجاویز پر ایران کی جانب سے جواب جلد ملنے کا امکان ہے۔ٹرمپ نے ساتھ ہی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ معاملات آگے نہ بڑھے تو دوبارہ پروجیکٹ فریڈم کی طرف جا سکتے ہیں’پروجیکٹ فریڈم کے قلیل مدتی آپریشن کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں، پروجیکٹ فریڈم اچھا ہے، لیکن اسے کرنے کے دوسرے طریقے بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ‘پروجیکٹ فریڈم پلس’ ہوگا، ساتھ کچھ دوسری چیزیں بھی شامل ہوں گی۔اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ امریکی تجاویز پر ہمیں ایران کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا، ہمیں آج ایران کا جواب موصول ہو جانا چاہیے، امید ہیکہ ایران سنجیدہ مذاکرات کے عمل کی طرف جائے گا۔




