تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فتح سے متعلق دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض دعوے کرنے سے حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔ محسن رضائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آپ اپنی خیالی دنیا میں ہر روز فتح حاصل کر سکتے ہیں، مگر دعوے کرنے سے حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ زمینی صورتحال ایران کے عوام، فوج اور میزائلوں سے تشکیل پا رہی ہے،محسن رضائی کے مطابق ایک کے بعد ایک ناکامی کے باوجود امریکی صدر صرف باتیں کیے جا رہے ہیں۔ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے الفاظ ان کے اپنے تصورات سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔




