جڑانوالہ(نامہ نگار)ٹرک ڈرائیور کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک دوست جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا،حاڈثہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں نامعلوم ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار دوستوں کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں ایک دوست عمران ولد انور ساکن 103 ر-ب موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا دوست احسان ولد نعیم زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے کھرڑیانوالہ ہسپتال لے جایا گیا مگر تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع پر پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




