فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے حادثات کے مرتکب ڈرائیورز کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق آج صبح جڑانوالہ روڈ پر سنٹرل جیل کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے 45سالہ محمد علی ولد یعقوب کو ٹکر مار دی، جسکو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دوسرا حادثہ تھانہ باہلک کے علاقہ 618 گ ب کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار صدی احمد وٹو بری طرح زخمی ہو گیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے حادثات کے مرتکب ڈرائیورز کی تلاش شروع کر دی۔




