شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)خوفناک ٹریفک حادثہ دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق دو زخمی۔نواحی علاقے چک نمبر 701/43 گ ب کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 2 کمسن بچوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والے رکشہ ڈرائیور نے ٹرالی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی اور اس دوران رکشہ موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔تفصیلات کے مطابق غلام یٰسین ولد سرفراز حسین، عمر تقریباً 50 سال جو حساس ادارے کے ملازم تھے وہ اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شورکوٹ کینٹ سے واپس گھر کی جانب جا رہے تھے کہ چک نمبر 701/43 گ ب کے قریب مخالف سمت سے آنے والے رکشے نے ٹرالی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں رکشہ موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا حادثے کے نتیجے میں غلام یٰسین ولد سرفراز حسین ساکن کمالیہ شدیدزخمی جبکہ 8 سالہ بیٹے محمد سیف اور 7 سالہ بیٹی سحرموقع پر ہی جاںبحق ہو گئے۔دو معصوم بچوں کی المناک ہلاکت پر علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔




