ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق،مغوی کی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر ہینو بس نے روڈ کراس کرتے محنت کش کو کچل دیا’ تین روز قبل اغواء ہونیوالے 58سالہ شخص کی نعش برآمد’ پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ستارہ سپیننگ ملز میں کام کرنے والا مشتاق احمد سکنہ منچن آباد دوائی لینے کیلئے 69 رب کے قریب روڈ کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار ہینوبس نے کچل دیا۔ جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ 227 رب کا رہائشی کاشف کا 55 سالہ والد اﷲ دتہ 9اگست کو گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا۔ گزشتہ شام سنٹرل جیل کے عقب میں نعش مل گئی جس کے جسم میں تشدد کے نشانات اور گلہ دبا کر نامعلوم ملزمان نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں