ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے

سرگودھا(بیوروچیف)ڈی ایس پی ٹر یفک رائے ملازم حسین کا اندرون شہر میں ہیوی ٹریغک داخل کرنیوالے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری۔ حادثات کی روک تھام کے لیے بھی انقلابی اقدامات اٹھا کر شہریوں کے دل جیت لیے۔ ڈی ایس پی ٹریفک رائے ملازم حسین نے جب سے عہدے کا چارج سنبھالا شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے کیونکہ Dsp ٹریفک میرٹ پر کام کرنے والے افسر ہیں انکی تعیناتی کے بعد اندرون شہر سے ٹریفک مسائل نہ ہونے کے برابر ہوچکے وہ خود فیلڈ میں رہ کر تمام شاہراہوں کی مانیٹرنگ حادثات کی وجوہات اور ان کے تدارک کے لیے کمربستہ ہیں رائے ملازم حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق سرگودھا شہر کو ماڈل سٹی بنانے میں ٹریفک پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے مین شاہراہوں کا حسن تباہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں