ٹریفک چالان ادا نہ کرنے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں

لاہور (بیوروچیف) ٹریفک چالانز ادا نہ کرنے والوں کیلئے مشکلات مزیدبڑھ گئیں ۔سی ٹی اولاہور عبدالرحیم شیرازی نے ون ایپ میں زیر التوا ڈیجیٹل چالانز کی مکمل تفصیلات شامل کرنے کا مراسلہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو لکھ دیا۔مراسلے میں کہاگیاہے کہ ای چالانز کی طرح وارڈنز کی جانب سے کئے جانیوالے ڈیجیٹل چالانز کی عدم ادا ئیگی پر پولیس سروسز فراہم نہ کی جائیں،اسی طرح شناختی کارڈ،پاسپورٹ اور لائسنس کا اجرا بھی نہ کیا جائے۔مراسلے میں سی ٹی او نے ڈیجیٹل چالان نادرا کے ساتھلنک کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ون ایپ میں صرف ای چالان کی تعداد نظر آتی ہیڈیجیٹل چالان کا ریکارڈ نہ ہونے سے ریکوری میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں