ٹریکٹر ٹرالی اورموٹرسائیکل میں تصادم ،نوجوان جاں بحق

اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ کے نواح میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ جوایا بلوچ حویلی لکھا کے رہائشی فتح محمد کا 24سالہ بیٹا محمد انور اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں لاری اڈاحویلی لکھا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد انور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو1122ٹیم نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں