ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق’بہن زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تاندلیانوالہ کے چک نمبر666گ ب میں ریت سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر 17سالہ موٹر سائیکل سوار علی رضا ولد جاوید جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ سوار اس کی 16سالہ بہن صائمہ بی بی شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا نعش پولیس کے سپرد کر دی اور زخمی لڑکی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں