ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) بلال پارک نزد مرکز اہلِ سنت جامع مسجد بلال دارالسلام میں 22ویں سالانہ انٹرنیشنل تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس کی صدارت مجاہدِ تحفظِ عقیدہ ختم نبوت ، شمس العلما،سفیرِامن حضرت علامہ مولانا حافظ پیر محمد شمس الزمان قادری بانی و چیئرمین تاجدار ختم نبوت فانڈیشن پاکستان و صدر جماعت علمائے اہلِ سنت ٹوبہ ٹیک سنگھ نے فرمائی کانفرنس میں صوبہ پنجاب بھر سے علمائے کرام اور مشائخِ عظام نے شرکت کی اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، ناموسِ رسالت ۖ کی پاسبانی، عشقِ رسول ۖ اور اسلامی عقائد کی اہمیت پر اپنے خطابات پیش کیے،اس موقع پر علمائے کرام نے خطابات فرمائے،خطیبِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر سلیمان مصباحی،پیرِ طریقت رہبرِ شریعت حضرت علامہ مولانا پیر محمد حامد سرفراز قادری رضوی، مجاہد عقیدہ تحفظ ختم نبوت شمس العلما حضرت علامہ مولانا حافظ پیر محمد شمس الزمان قادری،حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد بدرالزمان قادری،حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثمرعباس عطاری،استاذ العلما حضرت علامہ مولانا محمد سعید رضوی،حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر مفتی محمد وسیم سیالوی،مفتی محمد سجاد حسین فیضی،علامہ قمر عباس سیالوی اور صاحبزادہحضرت علامہ مولانا محمد بلال زمان قادری شامل تھے، مقررین نے اپنے خطابات میں عقیدہ ختم نبوت کی دینی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے تحفظ کو امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیا،انہوں نے عشقِ رسول ۖ،ناموسِ رسالت ۖ سے وابستگی اور اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لیے علمی و دعوتی جدوجہد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا،کانفرنس کا مقصد عوام الناس میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے شعور و آگاہی کو فروغ دینا،محبتِ رسول ۖ کے جذبے کو مضبوط کرنا اور نئی نسل کو اسلامی عقائد و تعلیمات سے روشناس کرانا تھا۔،اس دینی اجتماع میں تحفظِ ختم نبوت کے لیے اتحاد،دینی بیداری اور مسلسل جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔




