ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے پیش کی گئی پانچ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی، جن میں ایک پیٹرول پمپ، دو میرج ہالز اور دو ہاوسنگ سکیمز شامل ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس موقع پر کہا کہ تمام منصوبوں کو قواعد و ضوابط اور منظور شدہ پلان کے مطابق مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔




