ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر مہنگائی مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،اس ضمن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں22ہزار 1سو67 انسپکشنزکیں گئیں ،زائد قیمت وصول کرنے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ86ہزار5سو جرمانہ ، 348 دکانیں سیل، 27 افراد گرفتاربھی کیا گیا۔ تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7ہزار 11دوکانوں کو چیک کیا گیا ،زائد قیمت پر اشیاضروریہ فروخت کرنے پر 75ہزار 500جرمانہ ،110 دکانیں سیل، 13 افراد کو گرفتارکیا گیا،تحصیل گوجرہ میں 6ہزار 6سو 72 دوکانوں کی انسپکشنز کی گی،زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کو 37ہزار500 روپے جرمانہ ، 79 دکانیں سیل، 14 افراد کو گرفتارکیا گیا جبکہ تحصیل کمالیہ میں 4ہزار 6سو 7دوکانوں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے چیک کیا زائد قیمت پر 12ہزار جرمانہ 84دکانیں سیل کیا گیا۔اسی طرح پرائس مجسٹریٹس نے تحصیل پیرمحل3ہزار 8سو 77دوکانوں کی انسپکشن کی،61ہزار500 جرمانہ، 75 دکانیں سیل کی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔وزیراعلی مریم نواز کا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سخت اقدامات پر زوردیا ہے،تاجران ماہ رمضان کے تقدس کا خیال رکھیں




