ٹوبہ کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ مسلسل متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہر کو خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مسلسل متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے صدر بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی تاجران سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ریڑھی بازار کا بھی دورہ کیا اور ریڈھیوں کے درمیان پانچ فٹ فاصلہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ تحصیل سطح پر تجاوزات کے خاتمے کیلئےآپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر خود کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی درخوا ست کی کہ کوڑا کرکٹ کو کوڑا دان میں ڈالیں اور میگا صفائی مشن میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں