ٹک ٹاکر اختر لاوا کے خلاف مقدمہ درج

لاہور (شوبز نیوز) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ون وے کی خلاف ورزی اور سرکاری امورمیں مداخلت پر معروف ٹک ٹاکر اختر لاوا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق کریم مارکیٹ سے کھاڑک نالہ جانے والے ون وے روڈ پر خلاف ورزی کرنے والی ایک کار کو روکا گیا۔ کار سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ون وے میں داخل ہوئی، جسے چالان کے لیے روکا گیا۔پولیس کے مطابق روکنے پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور ٹریفک وارڈنز کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں