ٹک ٹاک پر مبینہ نفرت انگیز مواد زشیئر کرنے پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج

کمالیہ(نامہ نگار)ٹک ٹاک پر مبینہ نفرت انگیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج پولیس کے مطابق کمالیہ کے محلہ نادر آباد کی رہائشی خاتون یاسمین بی بی کے خلاف مبینہ طور پر ٹک ٹاک پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ انسپکٹر شیراز اختر کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 295-Aاور 153-A کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمہ نے اپنے ٹک ٹاک اکانٹ پر ایسا مواد شیئر کیا جس سے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد میں اشتعال اور نفرت پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں