فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد کے شہریوں کو بڑا تحفہ دے دیا۔وزیراعلی پنجاب نے ٹھٹھہ پل کینال روڈ پر حفاظتی یو ٹرن کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ساڑھے17کروڑ روپے سے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ مکمل ہوگا۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ شہریوں سے کیاہوا وعدہ پورا کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کینال روڈ پر70ہزار سے 8لاکھ گاڑیوں کی آمدورفت جنہیں مصروف ترین اوقات میں گزرنے کے لئے 15سے 20منٹ درکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھٹھہ پل پر رش کے اوقات میں 12 ٹریفک وارڈنز جبکہ دیگر گھنٹوں میں 6 ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حفاظتی یو ٹرن نہ ہونے کے باعث ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 650 حادثات رونما ہوئے جبکہ522،افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے علاوہ 128 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی موت ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ٹھٹھہ پل پر حفاظتی یوٹرن کی تعمیر سے تقریبا 12 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا۔




