ٹھیکے پر دئیے گئے سکولوں کیلئے کوالٹی اشورنس اسیسمنٹ کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں آئوٹ سورس کیے گئے سکولوں کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے اسیسمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کوالٹی اشورنس ٹیسٹ نہیں بلکہ طلبہ کی تعلیمی استعداد جانچنے کیلئے اسیسمنٹ ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق سکولوں کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کیلئے 21مئی کو طلبا کا ٹیسٹ لیا جائے گا،اسیسمنٹ کے تعلیمی نتائج کی بنیاد پر آٹ سورس سکولوں کی فنڈنگ سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں17 ہزار سکولوں میں منتخب طلبا کی اسیسمنٹ کی جائیگی۔ اس مقصد کیلئے پنجاب کے تقریبا 17ہزار سکولوں میں منتخب طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ تمام ایک ہی دن میں تمام آٹ سورس سکولوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں گئی ہیں،۔ اسیسمنٹ بیسڈ ایکٹیویٹی (SBA) کا انعقاد پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے کیا جائے گا۔ مزید برآں پنجاب کے 36اضلاع میں ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران اسیسمنٹ کے عمل کی نگرانی کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں