جمیکا(سپورٹس نیوز)پیٹ کمنز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ہزار رنز اور 100 وکٹیں اڑانے والے دنیا کے تیسرے اور پہلے آسٹریلوی آل راؤنڈر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں پہلے دن انجام دیا۔آسٹریلوی کپتان کمنز اب تک چیمپیئن شپ کے 51 میچز میں 1015 رنز اور 213 بیٹرز کو ٹھکانے لگا چکے ہیں۔جمیکا کے سبائنا پارک میں جاری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں 24 کی اننگز میں 9 واں رنز لیکر چیمپیئن شپ میں ہزار رنز مکمل کیے کینگروز کو 3 میچز کی سیریز میں پہلے ہی 0ـ2 کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔کمنز سے قبل یہ منفرد کارنامہ بھارتی کرکٹرز رویندرا جدیجا اور روی چندرن ایشون نے بھی انجام دے رکھا ہے لیکن وہ پہلے آسٹریلوی پلیئر بنے۔تجربہ کار بھارتی اسپنر ایشون نے ریٹائرمنٹ سے قبل چیمپیئن شپ کے 41 میچز میں 195 وکٹیں اور 1142 رنز بنائے۔ اسی طرح ان کے ہم وطن رویندرا جدیجا اب تک 42 مقابلوں میں 134 وکٹیں اڑانے کے علاوہ 2151 رنز بھی اپنے نام درج کروا چکے ہیں۔




