نیویارک(شوبز نیوز) معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے آنے والے البم (The Life of a Showgirl) نے ریلیز سے قبل ہی مداحوں کی بے چینی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ٹیلر سوئفٹ اپنے بارہویں سٹوڈیو البم دی لائف آف اے شو گرل کے ذریعے مداحوں کی دیوانگی کی نئی تعریف متعین کر رہی ہیں۔یہ خصوصی وینائل ایڈیشنز دو دلکش ماربل نما رنگوں میں پیش کیے گئے تھے یہ محدود ایڈیشن ریکارڈز گزشتہ روز ٹیلر سوئفٹ کے آفیشل ویب اسٹور پر ایک کانٹ ڈان کے ذریعے متعارف کرائے گئے۔




