ٹیوب ویل کے پانی کا تنازع، 2فریقین میں جھگڑا

کمالیہ(نامہ نگار)رجانہ کے چک نمبر 188 گ ب میں ٹیوب ویل کے پانی پر جھگڑا، ڈنڈو ں کے وار سے 6افراد زخمی رجانہ کے چک نمبر 188گ ب کے قریب ٹیوب ویل کے پانی کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران ڈنڈوں کے وار سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں علی حیدر، بابر، افتخار، نواز، ریاض اور محمد آزاد شامل ہیں۔ زخمیوں کے مطابق پانی کے معاملے پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا، جس میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں