صفدرآباد(نامہ نگار)گورنمنٹ اے وی ایلیمنٹری سکول اردو بازار صفدرآباد کے ٹیچر سردار محمد بوٹا ڈوگر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ان کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔احسان الحق بابر بھٹی نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ ،ادریس بھٹی جر نلسٹ ،ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازار ،خالد محمود بھٹی سابق چیئرمین ،ڈاکٹر عبد المجید اختر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی،ملک تنویر شاہد سیکریٹری فنانس موبائل ایسوسی ایشن،ملک محمد طارق غفور اور دیگر شہریوں نے اظہار تعزیت کیا ۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔




