ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کی کینٹین پر لوٹ مار جاری

ساہیوال( بیورو چیف) ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں قائم کنٹین کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے ، اشیا ء پر پر نٹ کی گئی قیمت کو مٹا کر اپنی مرضی کی قیمت لکھ دی جاتی ہیں اور تکرار کرنے والے کو الٹا دھمکیاں دی جاتی ہیں اورکہا جاتا ہیکہ ہمارے ہاتھ لمبے ہیں، ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے۔ہسپتال میں موجود مریضو ں کے لواحقین کے مطابق کہ ہسپتال میں قائم کنٹین مالک کو ہسپتال کے انچارج کی آشیر باد حاصل ہے۔جس کی وجہ سے کنٹین والے لوٹ مار دھڑلے سے کر رہے ہیں۔ مریضوں کے لواحقین نے کمشنرساہیوال ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں