ٹیکنالوجی کی دنیا میں مزید تیزی،طلبہ کیلئے کم قیمت والا لیپ ٹاپ متعارف

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں مسابقت مزید تیز ہو گئی ہے، جہاں ڈیل نے طلبہ اور نوجوان پروفیشنلز کو ہدف بناتے ہوئے ایک نیا اور نسبتا کم قیمت لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا ہے۔معروف ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل نے اپنی ایکس پی ایس سیریز میں نیا ایکس پی ایس 13 لیپ ٹاپ پیش کر دیا ہے، جسے کمپنی اب تک کا سب سے ہلکا اور باریک ترین ماڈل قرار دے رہی ہے۔کمپنی کے مطابق نئے لیپ ٹاپ کا مقصد ایسے صارفین کو جدید کمپیوٹنگ سہولیات فراہم کرنا ہے جو محدود بجٹ میں بہتر کارکردگی اور جدید ڈیزائن چاہتے ہیں۔ اس ڈیوائس کی ابتدائی قیمت 699 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا ایک لاکھ 95 ہزار روپے بنتی ہے۔ڈیل نے تعلیمی اداروں کے نئے سیشن کے موقع پر طلبہ کے لیے خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا ہے۔ 16 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ یہ لیپ ٹاپ 599ڈالر، یعنی تقریبا ایک لاکھ 67ہزار روپے میں خرید سکیں گے۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ نیا ڈیل ایکس پی ایس 13 وزن کے اعتبار سے نہایت ہلکا ہے اور یہ میک بک کے بعض ماڈلز کے مقابلے میں تقریبا آدھا پانڈ کم وزن رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں